تازہ ترین

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ فلسطین اسرائیل تنازع کے چکر سے نکلنے کا بنیادی راستہ آزاد ریاست کا قیام ہے۔چینی صدر شی جن پنگ نے جی 20 سبراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ نے وہاں کے لوگوں کو شدید مشکلات سے دوچار کیا ہے اور جنگ بندی کو فروغ دینا اور لڑائی کو جلد ختم کرنالازمی ہے تاکہ خطے میں انسانی بحران کو کم کرنے اور جنگ کے بعد کی تعمیر نو کے لیے مدد فراہم کی جا سکے۔گروپ کو اقوام متحدہ اور اس کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطی ٰ کے حوالے سے مزید اہم کردار ادا کرنے اور بحران کے پرامن حل کے لئے تمام سازگار کوششوں کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے۔چین میں غربت کے خاتمے کے عمل نے ظاہر کیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں غربت کے مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے، چین کامیاب ہو سکتا ہے تو دوسرے ترقی پذیر ممالک بھی کامیاب ہو سکتے ہیں۔معاشی مسائل کو سیاسی رنگ دینے، مصنوعی طور پر عالمی منڈی کو تقسیم کرنے اور سبز اور کم کاربن کے نام پر تحفظ پسندی سے گریز کرنے کی ضرورت ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement