اسرائیلی وزیراعظم کیلئے کئی ممالک کے دروازے بند، دورے پر گرفتاری کا امکان
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے لیے کئی ممالک کے دروازے بند ہوگئے۔ دورے کی صورت میں گرفتاری کا امکان ہے۔ برطانیہ اور آئرلینڈ نے گرفتاری کے لیے واضح اشارہ دیدیا۔نیتن یاہو اور سابق وزیردفاع یوآو گیلنٹ کو عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری کے بعد مشکلات کا سامنا ہے۔ جس کے بعد سوال جنم لے لے ہیں کیا اب وہ غیرملکی دورے کرسکیں گے؟
عالمی فوجداری عدالت میں شامل تمام ایک سو چوبیس ممالک گرفتار کرنے کے پابند ہیں۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نسل کشی کے مرتکب قرار پانے والے اسرائیلی وزیراعظم کی حیثیت مفرور ملزم کی ہوگئی ہے۔ترکیہ، اسپین، نیدرلینڈ، آئرلینڈ، اٹلی، کینیڈا اور برطانیہ نے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔ برطانیہ کے وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمے نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ معاہدہ روم کے تحت عالمی قانون کے تحت اپنے ذمہ داریاں پوری کرنے کا پابند ہے اور اگر اسرائیلی وزیراعظم نے برطانیہ کا دورہ کیا تو قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔
دوسری جانب امریکا نے وارنٹ گرفتاری کی مخالفت کی ہے اور نومنتخب صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی سینیٹر لنزی گراہم نے نے دھمی دی ہے کہ اگر نیتن یاہو کو گرفتار کیا تو برطانیہ کی معیشت تباہ کردیں گے
Leave A Comment