تازہ ترین

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کو انسانیت کا دشمن قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فاسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے باور کرایا ہے کہ اسرائیل ان کی گرفتاری کے وارنٹ سے متعلق بین الاقوامی فوجداری عدالت کا فیصلہ ہر گز تسلیم نہیں کرے گا۔نیتن یاہو نے اسے سیاہ دن قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بین الاقوامی عدالت انسانیت کی دشمن بن چکی ہے، کوئی بھی فیصلہ انہیں اسرائیل کے دفاع سے ہر گز نہیں روک سکے گا، نیتن یاہو کے مطابق بین الاقوامی عدالت اسرائیل کے خلاف ہونے والے جنگی جرائم کو نظر کر رہی ہے۔نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت سیاسی طور پر سے مقابلہ کرنے کا آلہ بن کر اپنی قانونی حیثیت کھو چکی ہے اس نے بے بنیاد الزامات جاری کئے ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم کے مطابق عدالت نے حماس کے جرائم کے مقابل کچھ نہیں کیا اور اس کا فیصلہ جمہوری ریاستوں کے خود کے دفاع کے حق کی پامالی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement