اسرائیلی فوج نے لبنان پر فاسفورس بم برسا دیئے، 24 گھنٹے میں مزید 28 افراد شہید
لبنان میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری رہی، بیروت سمیت مختلف علاقوں میں بمباری کی گئی۔ اسرائیلی فوج کی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 28 لبنانی شہید ہوگئے، صیہونی فوج نے یو این امن مشن کی عمارت پر بھی حملہ کر دیا جس کے باعث 4 اہلکار زخمی ہوگئے، اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان کی تین شہروں پر فاسفورس بم برسائے۔حزب اللہ نے البیضاح میں اسرائیلی فوجیوں پر راکٹ حملہ کیا، اسرائیلی ٹینک تباہ ہوگیا، جنوبی لبنان میں ڈرون حملے میں ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا۔
Leave A Comment