نیوزی لینڈ نے سکھ فار جسٹس کو خالصتان ریفرنڈم کی اجازت دے دی
یوزی لینڈ نے سکھ فار جسٹس کو خالصتان ریفرنڈم کرانے کی اجازت دے دی، آکلینڈ میں کل خالصتان کے قیام کے حوالے سے ریفرنڈم کروایا جائے گا، تیاریاں جاری ہیں۔ نیوزی لینڈ کے حکام نے سکھ برادری کو خالصتان ریفرنڈم کرانے کی اجازت دے دی ہے، کیوی شہر آکلینڈ میں خالصتان کےقیام کےحوالےسے ریفرنڈم کل ہوگا ۔بھارتی وزیر خارجہ نے کیوی ہم منصب کو ٹیلی فونک گفتگو میں بھرپوراحتجاج کرتے ہوئےکہا ہے کہ اس اقدام سے دونوں ملکوں کے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی بھارت سے تعلق رکھنے والی سکھ برادری کی جانب سے برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں بھی خالصتان ریفرنڈم منعقد ہوچکے ہیں۔
Leave A Comment