تازہ ترین

جاپان کے وزیراعظم اور وزیر خزانہ کے خصوصی مشیر مساتو کانڈا ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں، وہ 24 فروری 2025 کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرز نے متفقہ طور پر مساتو کانڈا کو ادارے کا 11واں صدر منتخب کر لیا ہے۔اے ڈی بی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 59 سالہ مساتو کانڈا اس وقت جاپان کے وزیراعظم اور وزیر خزانہ کے خصوصی مشیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ موجودہ صدر ماساتسوگو اساکاوا کی جگہ لیں گے جو 23 فروری 2025 کو اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔صدر اساکاوا کی مدت 23 نومبر 2026 کو پوری ہونی تھی لیکن ان کے قبل از وقت عہدہ چھوڑے کے سبب مساتو کانڈا 24 فروری 2025 کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

Leave A Comment

Advertisement