امریکی حکومت اسرائیلی حملے میں شریک، نتائج بھگتے گی: ایران
ایران کے اقوام متحدہ کے مستقل مندوب عامر سعید ایروانی نے کہا کہ امریکا کی پشت پناہی کی وجہ سے اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا۔ ایران کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عامر سعید ایروانی نے ایران کی درخواست پر اقوام متحدہ کے سکیورٹی کی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت اسرائیلی حملے میں شریک ہے اس کے نتائج بھگتے گی۔سعید ایروانی نےمزید کہا کہ اقوام متحدہ چارٹر کے تحت ایران اپنے دفاع میں اسرائیل کو جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔
Leave A Comment