اسرائیل فورسز کے مظالم کم نہ ہوئے، تازہ حملوں میں مزید 38 فلسطینی شہید
غاصب اسرائیلی فورسز کے غزہ کے مسلمانوں پر وحشیانہ حملے جاری رہے، تازہ حملوں میں مزید 38 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کی نصیرات پناہ گزین کیمپ میں مسجد پر بمباری سے 6 افراد شہید ہوگئے، بوریج مہاجر کیمپ میں 4 اور مغازی مہاجر کیمپ میں 1 شخص اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنا، رفاہ کے پناہ گزین کیمپوں پر ڈرون حملے سے متعدد افراد شہید ہوئے۔شہدا کی مجموعی تعداد 44 ہزار 211 ہوگئی، 1 لاکھ 4 ہزار 567 فلسطینی زخمی ہوگئے، اسرائیلی فورسز نے شجاعیہ میں انخلا کے نئے احکامات جاری کر دیئے، سیکڑوں فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔
Leave A Comment