تازہ ترین

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو حزب اللہ کا ڈر ستانے لگا، اپنا دفتر تہہ خانے میں منتقل کردیا، نتین یاہو نے اپنے بیٹے کی شادی بھی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔اسرائیلی وزیراعظم نے کیسز میں بھی عدالت میں پیش نہ ہونے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔ واضح رہے کہ حزب اللہ نے گزشتہ ماہ نیتن یاہو کی رہائشگاہ کو نشانہ بنایا تھا۔ 19 اکتوبر کو لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے ڈرون سے نیتن ہاہو کی نجی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا تھا، جو سیدھا اسرائیلی وزیراعظم کے بیڈروم کی کھڑکی کو جا کر لگا تھا، نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ اس وقت گھر میں موجود نہیں تھے۔اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے ساتھیوں کو بتایا تھا کہ مقررہ دن پر بیٹے کی شادی کی تقریب منعقد کرنے سے شرکاء کی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے اس رپورٹ پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا تھا۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement