صدر جو بائیڈن آج اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے
امریکی صدر جو بائیڈن آج صدارتی انتخاب 2024ء کے لیے قبل از وقت اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے تیار ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل بیشتر امریکی اپنا ووٹنگ کا حق استعمال کر سکتے ہیں۔اسی حق کو استعمال کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن صدارتی انتخاب کے لیے قبل از وقت اپنا ووٹ آج ڈالیں گے۔
Leave A Comment