تازہ ترین

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

عرب میڈیا کے مطابق سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے تصدیق کی ہے کہ دمشق پر حالیہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 20 افرادجان کی بازی ہار چکے ہں ، ایجنسی نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں آج دمشق کے مغرب میں المزہ کالونی اور قدسیا میں واقع متعدد عمارتوں پر بمباری کی ہے ۔اسرائیلی آرمی ریڈیو نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر بتایا کہ اہداف میں دمشق میں فلسطینی اسلامی جہاد موومنٹ کا ہیڈکوارٹرز اور دیگر اثاثے شامل تھے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک اسرائیلی بمباری نے دمشق میں المزہ کالونی کو نشانہ بنایا، یہ ایک ایسا علاقہ ہے جس میں سکیورٹی ہیڈ کوارٹرز اور اقوام متحدہ کے دفاتر موجود ہیں، حالیہ اسرائیلی کارروائیوں میں یہ علاقہ بھی متاثر ہوا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement