تازہ ترین

بھارت میں اسموگ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوگئے ہیں، جس کے سبب نئی دہلی میں اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اسموگ کی خطرناک صورتحال کے باعث تمام پرائمری اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے اور اسکولوں کو آن لائن کلاسز کی ہدایت کی گئی ہے۔نئی دہلی اور اس کے اطراف میں تقریباً 3 کروڑ کی آبادی موجود ہے، جسے ہر سال سردیوں میں شدید فضائی آلودگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔بھارتی دارالحکومت کو اپنی لپیٹ میں لینے والی اسموگ عام طور پر کھیتوں میں فصلوں کی باقیات جلانے اور فیکٹریوں اور گاڑیوں سے خارج ہونے والے دھویں کے باعث تخلیق ہوتی ہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے نئی دہلی میں وقتاً فوقتاً شہر میں تعمیراتی سرگرمیوں اور دیگر علاقوں سے آنے والے ڈیزل انجن ٹرکوں کے شہر میں داخلے پر پابندی لگائی جاتی ہے تاکہ اس کا سدباب کیا جاسکے۔

 

Leave A Comment

Advertisement