امریکی انتخابات: ٹرمپ 211 الیکٹورل ووٹ لیکر آگے، کملا 117ووٹوں کیساتھ پیچھے
امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے۔ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکٹورل ووٹوں میں برتری حاصل ہوگئی، ٹرمپ 211الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے آگے ہیں جبکہ کملاہیرس 117 الیکٹورل ووٹ حاصل کر سکیں، کسی بھی امیدوار کو جیت کیلئے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق انڈیانا، کینٹکی، ریاست اولکاباما، جنوبی کیرولینا، ریاست مسیسپی میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے، ویسٹ ورجینیا میں بھی ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہوئے، کملا ہیرس ورمونٹ میں کامیاب ہوگئیں، ورمونٹ میں کملاہیرس نے 3 ہزار 77 ووٹ حاصل کئے، ڈونلڈ ٹرمپ کو ورمونٹ میں2561 ووٹ ملے۔تاہم قبل از وقت پولنگ اور ای میل ووٹنگ کے ذریعے تقریباً 8 کروڑ سے زائد ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ 5 نومبر کے باقاعدہ الیکشن سے پہلے تقریباً آٹھ کروڑ سے زائد شہری ووٹ ڈال چکے ہیں، باقی ووٹرز آج اپنے پسندیدہ امیدوار کا چناؤ کر رہے ہیں، کسی بھی امیدوار کو جیت کیلئے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں، 435 ارکان نمائندگان، 33 سینیٹرز اور 13 ریاستوں کے گورنرز کا بھی چناؤ ہو گا۔کانگریس کے ایوانِ زیریں (ایوان نمائندگان) کی کل 435 سیٹوں بھی پر الیکشن آج ہو رہا ہے، ایوانِ نمائندگان کے الیکشن ہر دو سال بعد ہوتے ہیں، اور اراکین 2 سال کے لیے ہی منتخب ہوتے ہیں۔کانگریس میں سینیٹ کی کل 100 میں سے 34 نشستوں پر بھی آج ہی الیکشن ہوں گے، اسی طرح 11 ریاستوں میں گورنروں کے انتخاب کا دن بھی آج ہی ہے، جن میں ریاستوں کے قانون سازوں، شہروں کے میئر اور بلدیاتی نمائندوں کے انتخابات شامل ہیں۔
Leave A Comment