ہارون آباد: کیری ڈبہ اور موٹر سائیکل میں تصادم سے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق
ہارون آباد روڑ پرکیری ڈبہ اور موٹر سائیکل میں تصادم سے خاتون سمیت دور افراد جاں بحق ہو گئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، تیز رفتار کیری ڈبے سے موٹر سائیکل سوار خاتون اور شخص کو ٹکر ماردی ، جس سے دونوں بری طرح زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ کیری ڈبے کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت پٹھانی بی بی اور امیر حسین کے ناموں سے ہوئی ہے ، ٹیموں نے لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں زخمی کا علاج و معالجہ جاری ہے۔
Leave A Comment