ایف آئی اے امیگریشن نے بیرون ممالک گداگری میں ملوث 9 مسافر آف لوڈ کر دیے
ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک بھیک مانگنے کے غرض سے جانے والے 9 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے کےمطابق ملزمان عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے غرض سے سعودی عرب جا رہے تھے، گرفتار ملزمان میں 2 مرد اور 7 خواتین شامل ہیں، گرفتار ملزمان میں خیرات علی، محمد پرویز، کنیز بی بی، فائز مائی، کلثوم مائی، آسیہ بی بی، الفت بی بی، نائلہ اور شازیہ شامل ہیں، ملزمان کا تعلق لیہ، بھکر، ملتان اور سرگودھا کے مختلف علاقوں سے ہے۔ ملزمان نے فلائٹ سے سعودی عرب جانے کی کوشش کی، گرفتار ملزمان کے پاس کسی قسم کی ہوٹل بکنگ نہیں تھی، گرفتار ملزمان عمرے اخراجات کے حوالے سے بھی حکام کو مطمئن نہ کر سکے ۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان اس سے قبل بھی عمرے ادائیگی کے لئے سعودی عرب جاچکے ہیں، ملزمان عمرے ادائیگی کے طریقہ کار کے حوالے سے بھی جواب دینے میں ناکام رہے۔ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان منتقل کر دیا گیا۔
بیرون ممالک گداگری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاون جاری ہے، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی ہدایت پر مسافروں کی سخت اسکرینگ کی جاری ہے۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ بھیک مانگنے میں ملوث ملزمان کے پاسپورٹس بھی بلیک لسٹ کئے جائیں گے، عمرہ زائرین کو ٹریول ہسٹری کی تجزیہ رپورٹ کی بنیاد پر جانے کی اجازت دی جائے۔ عمرے پر جانے والے تمام مسافروں کی مکمل اسکریننگ اور پروفائلنگ کو یقینی بنایا جائے ، ائرپورٹ پر موجود دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ساتھ مل کر مسافروں کے سامان کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے،عمرے پر جانے والے مسافروں کے پاس مطلوبہ رقم کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔
Leave A Comment