منڈی بہاؤالدین میں دیرینہ دشمنی پر نوجوان قتل
منڈی بہاؤالدین میں پرانی پنڈی کے قریب دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے موٹرسائیکل سوار کو ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق مخالفین فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، پولیس تھانہ سول لائن نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی، مقتول کی شناخت فیصل شہزاد کے نام سے ہوئی جو ڈنگہ کا رہائشی ہے۔مقتول چند دن پہلے 302 کے مقدمہ میں ضمانت پر رہا ہوکر آیا تھا، ملزموں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی۔
Leave A Comment