تازہ ترین

صوبائی دارالحکومت لاہور کے ایرر کوالٹی انڈیکس میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا۔فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور نے دنیا بھر کے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا،  شہر لاہور کا اے کیو آئی 696 پر جا پہنچا۔لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 916، ڈی ایچ اے میں اے کیو آئی 842 جبکہ مراتب علی روڈ کے علاقے کا ایئرکوالٹی انڈیکس 810 ریکارڈ کیا گیا۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں بڑھتی فضائی آلودگی سے شہری نزلہ، زکام، کھانسی جیسی بیماریوں کا شکار ہونے لگے، طبی ماہرین نے سموگ کے مضر اثرات سے بچنے کیلئے شہریوں کو ماسک کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement