تازہ ترین
Latest

 

لاہور سے انتہائی نایاب نسل کے جانوروں کی کھالیں برآمد کی گئی ہیں جنہیں غیرقانونی طور پر فروخت کیا جارہا تھا۔ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہور ریجن کی سربراہی میں وائلڈلائف عملے نےپام سیویٹ، ریڈ فاکس ، الٹائی ویزل اور امریکن منک کی کھالیں برآمد کی ہیں۔ ان کھالوں کو حنوط کرکے ڈرائنگ روم میں سجاوٹ کے لیے رکھا جاتا ہے۔ یہ انتہائی نایاب جانور ہیں جن کا شکار ممنوع ہے۔ان جانوروں میں سے ایک جانور غیرملکی جبکہ تین مقامی طور پر پائے جاتے ہیں۔ ان کی کھال کی قیمت ہزاروں روپے بتائی جاتی ہے۔ وائلڈلائف حکام نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے کہ اس نے ان جانوروں کی کھالیں کہاں سے خریدیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement