سرکاری ادارے لیسکو کے 14ارب 12کروڑ سے زائد کے نادہندہ
سرکاری ادارے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے 14 ارب 12 کروڑ 50 لاکھ روپے کے نادہندہ نکلے۔لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے نادہندہ سرکاری محکموں کی فہرست جاری کر دی جس کے مطابق سب سے زیادہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم ایز) 6929 ملین روپے کی نادہندہ ہے۔فہرست کے مطابق واسا لاہور 2363 ملین روپے، وزارت ریلویز 796 ملین روپے، پنجاب پولیس 777 ملین روپے، پنجاب ایری گیشن اینڈ پاؤر 707 ملین روپے اور لاہور کی ضلعی حکومت 469 ملین روپے کی نادہندہ ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال لاہور 388 ملین روپے، قصور کی ضلعی حکومت 368 ملین روپے، گنگا رام اسپتال 266 ملین روپے، جیل خانہ جات 266 ملین روپے اور پارکس اینڈ ہارٹی کلچرل اتھارٹی 245 ملین روپے کی نادہندہ ہے۔لاہور رنگ روڈ اتھارٹی لیسکو کی 235 ملین روپے، ایل ڈی اے 229 ملین روپے، پنجاب بلڈنگز 191 ملین روپے اور ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال قصور 162 ملین روپے کا نادہندہ ہے۔
Leave A Comment