اسموگ اور دھند میں اضافہ، متعدد موٹرویز ٹریفک کے لیے بند
اسموگ اور دھند میں اضافے کی وجہ سے موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند کردی گئی۔ دھند اور اسموگ کی وجہ سے موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ سرور تک کردی گئی۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیورز دن کے وقت سفر کو ترجیح دیں۔ دھند کے موسم میں صبح 10 سے شام 6 بجے تک سفر کا بہتر ین وقت ہوتا ہے، ڈرائیورز گاڑی کے آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس بھی استعمال کریں۔
دوسری جانب لاہور میں اسموگ کی صورتحال آؤٹ آف کنٹرول ہے، اس وقت بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔
Leave A Comment