تازہ ترین

صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں سموگ کی شدت کم ہونے پر ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں نرمی کردی گئی۔ تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت مل گئی جس کا محکمہ ماحولیات نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں ڈائن اِن، پارکنگ میں کھانے اور ٹیک اوے کی سہولت رات 10 بجے تک دستیاب ہوگی جبکہ ہوم ڈلیوری خدمات پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق پنجاب میں بارش، ہوا کی رفتار اور سمت میں تبدیلی کے باعث ماحولیاتی کیفیت میں بہتری آئی ہے جس کی وجہ سے 15 نومبر کے حکم نامے کے تحت عائد پابندیوں میں نظرثانی کی گئی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement