تازہ ترین

تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ بھائی شدید زخمی ہوگیا۔  واقعہ ایم ایم روڈ پر سلطانے والا پل کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار بھائیوں کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں ایک بھائی موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں بھائی ہرنولی سے واپس اپنے گھر ہیڈ پکہ آ رہے تھے، ڈرائیور ٹرالر سمیت موقع سے فرار ہو گیا، ریسکیو ٹیم نے لاش اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

Leave A Comment

Advertisement