اسلام آباد اور لاہور میں پٹرول کی قلت کا خدشہ
پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث اسلام آباد ، راولپنڈی اور لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے باعث اسلام آباد، رولپنڈی اور لاہور میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین ٹوٹنےکاخدشہ ہے ،لاک ڈاؤن کی صورتحال میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں، پٹرولیم ڈویژن نےچیف سیکرٹری پنجاب،چیف کمشنرزاسلام اباد اور راولپنڈی کوخط لکھ دیا،اٹک آئل ریفائنری کوخام تیل لےکر جانے،پٹرولیم مصنوعات لانے والےٹینکرز،گاڑیوں آمد ورفت، ترسیل محدود ہوگئی۔
Leave A Comment