سموگ میں کمی کے باعث پابندیوں میں مزید نرمی کرتے ہوئے پنجاب بھر کے تفریحی مقامات کو کھول دیا گیا۔ ڈی جی ماحولیات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق پارکس، چڑیا گھر، پلے گراؤنڈ، آؤٹ ڈور سپورٹس کی اجازت دے دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تفریحی مقامات کو 8 بجے تک کھلا رہنے کی اجازت دی گئی ہے، ہر قسم کے فیسٹیول، نمائش کی بھی اجازت دے دی گئی، تفریحی مقامات کو کل سے کھولنے کی اجازت دی گئی۔

لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں مارکیٹس 8 بجے بند ہوں گی، ہفتہ اور اتوار کو بھی مارکیٹس 8 بجے بند ہوں گی، فیصلے کا اطلاق دکانوں، شاپنگ مالز، مارکیٹس پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فارمیسیز، تنور، ڈیپارٹمنٹل و گروسری سٹورز سمیت بنیادی ضرورت کی اشیا کی دکانیں کھلی رہیں گی، بیکریوں کو 8 بجے کے بعد بھی کام کرنے کی اجازت ہو گی۔

Leave A Comment

Advertisement