تازہ ترین

صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن لگادیا گیا، پنجاب حکومت نے لاہور کے مختلف علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن لگا دیا، یہ لاک ڈاؤن سموگ کے پیش نظر لگایا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، جس میں بتایا ہے کہ ڈیوس روڈ، کشمیر روڈ، شملہ پہاڑی لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شامل ہیں۔

اس سے قبل سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاہور کے زیادہ سموگ والےعلاقوں میں گرین لاک ڈاؤن لگانےجارہے ہیں، لاہور کے چار پانچ علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن ہوگا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سموگ پرجامع پلان دیا ہے اس سےاسمبلی کوآگاہ کروں گی۔انھوں نے بتایا تھا کہ گزشتہ چھ ماہ میں ہر محکمے کو اہداف سونپے گئے تھے،مریم اورنگزیباب لاہور کے شہریوں نے کردار ادا کرنا ہے، بھارت کے ساتھ سموگ کے معاملے پر بات چیت بڑھائیں گے۔انھوں نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب دہلی کے وزیراعلیٰ کوسموگ کے تدارک کیلئےخط لکھیں گی، دونوں ممالک ملکرمشترکہ لائحہ عمل ترتیب دی گے تو سموگ کا حل ہوگا۔سینئر وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی طرف جانا ہوگا،وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑی مالکان کی ذمہ داری ہوگی تاہم وزیراعلیٰ نےسموگ کے مستقل خاتمے کیلئے10سال کا پلان دیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement