پاکپتن: ماں کو طلاق دینے کی رنجش، بیٹوں کی فائرنگ سے باپ قتل،7 افراد زخمی
پاکپتن میں ماں کو طلاق دینے کی رنجش پر بیٹوں کی فائرنگ سے باپ قتل جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ پاکپتن کے نواحی گاؤں چک ایس 32 میں پیش آیا جہاں ماں کو طلاق دینے کی رنجش پر بیٹوں نے ماموں کے ہمراہ باپ کے گھر دھاوا بول دیا، دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ سے باپ قتل جبکہ 7افراد زخمی ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او پاکپتن پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ریسکیو نے زخمی افراد کو طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ۔
Leave A Comment