دھرم پورہ :لین دین کے تنازعہ پر شہری قتل
مصطفی آباد کے علاقہ دھرم پورہ میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ کر کے 32 سالہ شہری عاصم پٹیل کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کاشف اور بلال کی جانب سے کی گئی، فائرنگ سے عاصم پٹیل موقع پر دم توڑ گیا، پولیس ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مقتول کو گھر پر لین دین کا معاملہ طے کرنے کے لئے بلایا گیا تھا۔پولیس نے واردات میں ملوث کاشف ، بلال اور ساتھی ملزمان عثمان عرف ماکھا گجر، چاند اور دیگر دو ملزمان کے خلاف قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے۔
Leave A Comment