تازہ ترین
Latest

ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیرپرسن حنا پرویز بٹ نے اداکارہ نرگس کو ہر ممکن قانونی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ خواتین پر گھریلو تشدد سنگین مجرمانہ فعل ہے، ملزم کو سزا دلوائی جائے گی۔لاہور میں ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے اداکارہ نرگس سے ملاقات کی۔ اُنکا کہنا تھا کہ اداکارہ نرگس کے ساتھ ایک پروٹیکشن آفیسر اٹیچ کردیا ہے، اداکارہ کی قانونی امداد کیلئے ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اداکارہ غزالہ عرف نرگس کو پولیس انسپکٹر شوہر ماجد بشیر نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا۔اداکارہ کی جانب سے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ شوہر نے تشدد کرکے میرا جبڑا توڑنا چاہا، پسٹل سے چہرے پر لگاتار وار کیے۔انہوں نے بتایا کہ شوہر میرا فارم ہاؤس اپنے نام کرانا چاہتا ہے، زیورات و نقدی کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement