رات گئے لاہور میں بوندا باندی، موسم خوشگوار
رات گئے لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن، نشتر، چونگی امر سدھو، اچھرہ سمیت رائیونڈ، کینال روڈ، مزنگ، جیل روڈ اور کلمہ چوک میں بھی بوندا باندی ہوئی۔بوندا باندی کے باعث ہوا میں خنکی بڑھ گئی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔ شہر کا موسم سرد اور خشک ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا کم سے کم درجہ حرارت 13 جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
Leave A Comment