تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ شرپسند جماعت پی ٹی آئی نے ملک کی ترقی روکنے کے لیے انتشار کا راستہ اپنایا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سی ایم ایچ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے احتجاج میں زخمی ہونے والے رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں کی عیادت کی۔انہوں نے زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کی فرض شناسی کی تعریف کی، زخمی اہلکاروں نے احتجاج کے دوران تشدد کے بارے میں بتایا۔اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں پر تشدد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

 

Leave A Comment

Advertisement