داکارہ نرگس کی کردار کشی،ایف آئی اے نے 6 یو ٹیوبرزکو طلب کر لیا
اداکارہ نرگس کی کردار کشی کرنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے چھ یو ٹیوبرزکو طلب کرلیا ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم نے چھ یو ٹیوبر کو طلبی کے نوٹس بھجوا دیے ہیںجن یو ٹیوبرز کو کل طلب کیا گیا ان میں شیراز نثار، شکیل زاہد، زنیرا ماہم، سلمان زبیر، محمد عاطف شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ نرگس نے چند برس قبل انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی۔ شادی کے بعد اداکارہ نے شوبز کوخیرباد کہہ دیا تھا۔ اداکارہ نرگس کچھ برس سے بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔ ماجد بشیر اور نرگس کی شادی تقریباً آٹھ برس پہلے ہوئی تھی۔گذشتہ برس ایک انٹرویو میں نرگس نے کہا تھا کہ انہوں نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کے بعد اپنے شوہر ماجد بشیر کے مشورے پر ایک بیوٹی سیلون کھول لیا تھا۔
Leave A Comment