آئی جی جیل خانہ جات آفس کے واچ ٹاور پر تعینات اہلکار نیچے گرکر جاں بحق ہو گیا ہے ، واچ ٹاور پر تعینات اہلکار غلام عباس ڈیوٹی کے دوران چکر آنے پر واچ ٹاور سے نیچے گر گیا تھا اور موقع پر ہی چل بسا ۔ اہلکار غلام عباس سر پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا تھا جسے فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ آئی جی جیل خانہ جات نے اہلکارغلام عباس کے اچانک انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement