تازہ ترین

لاہور میں آلودگی اور اسموگ کی صورتحال برقرار ہے، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی پہلے نمبر پر موجود ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج صبح کے وقت بھی اسموگ نے شہر میں اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں اور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر پے۔لاہور میں اسموگ کی اوسط شرح خطرناک حد بھی پار کر گئی جس سے لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 650 تک پہنچ گیا، شہر میں گرین لاک ڈاؤن جاری ہے جبکہ دھواں پھیلانے والوں پر جرمانے عائد کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اس کے علاوہ ملتان اور پشاور میں بھی اسموگ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو سانس کے مسائل، آنکھوں میں جلن کی شکایات عام ہیں۔

فضائی آلودگی کے اعتبار سے بھارتی شہر دہلی کا دوسرا نمبر ہے، دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 429 کی حد کو چھو گیا ہے، بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے سے اٹھنے والا شدید دھواں پاکستان میں داخل ہو رہا ہے۔امریکی خلائی ادارے ناسا نے فضائی امیج جاری کر دیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر فصل کی باقیات جلانے سے سموگ میں شدت آئی۔طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہن کر گھروں سے نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement