تازہ ترین

لاہور میں گزشتہ ماہ اکتوبر میں تین سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔تھانہ لوئر مال کی حدود میں گھر کے باہر کھیلنے والی بچی عفرا فاطمہ کو اغوا کرلیا گیا تھا جس کے بعد نالے سے اُس کی لاش برآمد ہوئی تھی۔پولیس نے واقعے کے بعد اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کی اور پھر سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت ارسلان کے نام سے ہوئی ہے۔ملزم بچی کو گھر کے سامنے سے اٹھانے کے بعد مختلف مقامات سے لے کر گزرا تھا۔ پولیس سے تفتیش میں ارسلان نے اعتراف کیا کہ عفرا کو گھر کے قریب گندے نالے میں پھینک دیا تھا۔
  بچی کے اغواء کا مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ لوئر مال میں درج ہے۔

Leave A Comment

Advertisement