پنجاب میں اسموگ کی شدت میں کمی، آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر
پنجاب میں اسموگ کی شدت میں کمی ہوگئی، جس کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے سے دوسرے نمبر پر آگیا ہے، لاہور میں ایئرکوالٹی انڈیکس 404 اور ملتان میں 263 ریکارڈ کیا گیا۔کئی روز سے پنجاب کی فضا کو آلودہ اور شہریوں کو انتہائی پریشان کن صورتحال سے دوچار کرنے والی دھند کی شدت میں کمی آگئی، شمالی علاقوں سے آنے والی تیز اور سرد ہواؤں نے پنجاب کی گرد آلود فضا کو صاف کردیا۔لاہور میں ہوائیں چلنے سے دھند اور اسموگ کی شدت میں کمی کا باعث بن رہی ہیں، جس میں مزید کمی آنے کا امکان ہے، صبح سویرے لاہور شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 404 ریکارڈ کیا گیا۔اسموگ اور دھند کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے جبکہ پاکستان میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ ملتان 263 ایئرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
دوسری جانب لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں نجی اور سرکاری دفاتر میں 50 فیصد حاضری کی پابندی میں 31 جنوری تک توسیع کردی گئی۔
Leave A Comment