لاہور میں رشتے کے تنازع پر 3 بچوں کی ماں قتل
لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں رشتے کے تنازع پر چچازاد بھائی نے فائرنگ کرکے 3 بچوں کی ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 36 سالہ کرن شہزادی کے نام سے ہوئی، جو شادی شدہ اور تین بچوں کی ماں تھی، مقتولہ اپنے بھائی کیلئے چاچا زاد کزن کا رشتہ لینے آئی تو اصرار پر ملزم نے طیش آکر سینے پر گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا، ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں سمیت دیگر ذرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے، ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
Leave A Comment