ٹینکر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ بنگلہ روڈ پر پیش آیا جہاں پانی والے ٹریکٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا، لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثہ ٹینکر ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثہ کے بعد ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔

Leave A Comment

Advertisement