سموگ کی صورتحال بہتر ؛لاہور اور ملتان کے علاوہ پورے صوبے میں سکول کھولنے کا فیصلہ
حکومت نے لاہور اور ملتان ڈویژن کے علاوہ تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سموگ کی صورتحال بہتر ہونے پر پورے صوبے میں سکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،تاہم لاہور اور ملتان میں سکول ابھی نہیں کھلیں گے،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ مشرقی ہواؤں کے رخ اور رفتار میں تبدیلی سے پنجا ب میں سموگ کی صورتحال بہتر ہو گئی ،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر لاہور اور ملتان ڈویژن کے سواتمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کاکہناتھا کہ انسانی زندگیوں کو نقصان سے بچانے کیلئے مشکل فیصلے کئے گئے،بچوں کی تعلیم بہت ضروری ہے لیکن ان کی صحت پر سمجھوتا نہیں کر سکتے۔
Leave A Comment