تازہ ترین

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیک وڈیو وائرل کرنے والاملزم سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتارکرلیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام علی حسن طور ہے وہ سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا اور اسے ایف آئی اے نے سیالکوٹ ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ڈپارٹمنٹ لاہور نے آج صبح گرفتار کیا، عظمی بخاری کی جعلی ویڈیو کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس نیلم نے بھی احکامات جاری کیے تھے جس پر ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں اور آج ایف آئی اے کو کامیابی ملی ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے اس سے تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement