اینٹی کرپشن پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کرلیا اور وہ اب بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے۔پرویزالہٰی پر بیرونِ ملک سفر پر پابندی عائد کردی گئی، اینٹی کرپشن پنجاب کی سفارش پر ان کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اینٹی کرپشن پنجاب کو ایک مقدمے میں مطلوب ہیں اور وہ اینٹی کرپشن پنجاب مقدمے میں تحقیقات کر رہی ہے۔اینٹی کرپشن پنجاب نے سفارش کی ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک پرویز الہٰی کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیا جائے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 3 اکتوبر کو لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ، ان کے صاحبزادے راسخ الہیٰ اور بہو زارا الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

 

Leave A Comment

Advertisement