تازہ ترین

لاہور میں سموگ کی صورتحال بہتر ہوگئی، فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں پانچویں نمبر پر آگیا۔ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 205 ریکارڈ کیا گیا، ملتان میں سموگ کا راج رہا، اے کیو آئی 547 تک پہنچ گیا، پشاور 290، فیصل آباد میں آلودگی کی شرح 249 ریکارڈ کی گئی۔بھارتی شہر دہلی کا 356 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا میں دوسرا نمبر رہا، لاہور سمیت فضائی آلودگی میں پنجاب کے سرفہرست شہروں میں 30 ایئر کوالٹی مانیٹرز کی تنصیب کر دی گئی، دوسرے مرحلے میں 25 مزید مانیٹر لگائے جائیں گے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ لاہور میں فضائی آلودگی کی نگرانی کیلئے مانیٹرز کی تعداد 8 ہو گئی،5 موبائل ایئر کوالٹی مانیٹرز پہلے ہی لاہور میں کام کر رہے ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement