تازہ ترین

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔عالمی منڈی میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کو دیکھتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے کمی ہو سکتی ہے۔

گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی اوسط قیمت 1.5 ڈالر فی بیرل اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اوسط قیمت 2.5 ڈالر فی بیرل کم ہوئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی اوسط فی بیرل قیمت 77.5 ڈالر کے مقابلے میں 76 ڈالر پر آگئی ہے، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی بیرل نرخ 86.5 ڈالر سے کم ہو کر 84 ڈالر فی بیرل پر آ گئے ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement