تازہ ترین

سینئر صحافی خالد احمد حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے، انکی عمر 81 برس تھی، خالد حمد کی نمازہ جنازہ پیر کی سہ پہر تین بجے زمان پارک میں ادا کی جائے گی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق خالد احمد 1943 میں پیدا ہوئے تھے، مرحوم فرائیڈے ٹائمز، پاکستان ٹائمز، فرنیٹیر پوسٹ اور ڈیلی ٹائمز میں صحافتی خدمات انجام دیتے رہے۔وہ نامور مصنف اور ماہر لسانیات بھی تھے، خالد احمد مختلف اخبارات میں کالم بھی لکھتے رہے۔ایچ آر سی پی نے ایک اعلامیے میں خالد احمد کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نوجوان صحافیوں کے لیے مشعل راہ تھے۔انہوں نے پاکستان کے نظریے، تاریخ اور سیاست کے حوالے سے تلخ سچائیوں کے اظہار سے کبھی گریز نہیں کیا۔ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مرحوم کے پسماندگان میں ایک بیٹا شامل ہے۔

Leave A Comment

Advertisement