پنجاب بھرمیں ”چیف منسٹر انسولین“پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ،لاہور سمیت3 اضلاع میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائیگا
پنجاب بھرمیں ”چیف منسٹر انسولین“پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ،لاہور سمیت3 اضلاع میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائیگا. وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ذیابیطس سے آگاہی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ذیابیطس کی بڑھتی ہوئی شرح تشویشناک امرہے۔شوگر کے مؤثر علاج اور مزید آگاہی کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب بھرمیں ”چیف منسٹر انسولین“پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔لاہور سمیت 3اضلاع میں چیف منسٹر انسولین فار آل پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔ ٹائپ ون ذیابیطس کے مریض بچوں کو گھر میں ہی انسولین مہیا کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ مریض بچوں کو انسولین کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے خصوصی کارڈ بھی بنائے جائیں گے۔ حکومت پنجاب منظور شدہ کمپنی کولڈ چین اور دیگر ایس او پیز کے مطابق انسولین فراہم کرے گی۔ ذیابیطس ٹائپ ون کے مریض مخصوص ایپ یا ہیلپ لائن کے ذریعے اپلائی کر سکیں گے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ذیابیطس کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیشِ نظر ہمیں اپنی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لانا ہوں گی۔متوازن غذا اور صحت بخش طرزِ زندگی اپنا کر ذیابیطس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
Leave A Comment