تازہ ترین

صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ تدارک اقدامات کے تحت اوقاتِ کار کی خلاف ورزی پر 56 دکانیں سیل اور 50 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے۔

ضلعی انتظامیہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مارکیٹس کو 8 بجے بند کروانے اور آؤٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی کے حکم پر عملدرآمد کیلئے متحرک ہے، شہر میں 10 ریسٹورنٹس کو آؤٹ ڈور ڈائننگ پر جبکہ 3 اوپن بار بی کیو پوائنٹس کو سیل کیا گیا، اے سی شالیمار نے 02 دکانوں کو اوقات کار کی خلاف ورزی پر جبکہ 03 اوپن بار بی کیو پوائنٹس کو سیل کیا۔

تحصیل سٹی میں آپریشن کے دوران 22 دکانوں کو اوقات کار کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا جبکہ 95٪ دکانیں بند پائی گئیں، اے سی سٹی نے 3 ریسٹورنٹس کو آؤٹ ڈور ڈائننگ پر سیل کیا۔

اس کے علاوہ تحصیل راوی میں اوقاتِ کار کی خلاف ورزی پر مین جی ٹی روڈ شاہدرہ پر 10 دکانوں کو سیل کروایا گیا، اے سی راوی نے دکانداروں کو 50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا، تحصیل رائیونڈ میں بھی 03 دکانوں کو اوقات کار کی خلاف ورزی پر سیل کروایا، تحصیل کینٹ میں 09 دکانیں اوقاتِ کار کی خلاف ورزی پر سیل جبکہ 01 ریسٹورنٹس کو آؤٹ ڈور ڈائننگ پر سیل کیا گیا۔

مزید برآں تحصیل صدر میں اوقات کار کی خلاف ورزی پر 06 دکانیں سیل کی گئیں، تحصیل واہگہ میں 3 دکانوں کو اوقاتِ کار کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا، اے سی واہگہ نے ایک ریسٹورنٹ کو آؤٹ ڈور ڈائننگ پر سیل کیا، تحصیل نشتر میں اوقاتِ کار کی خلاف ورزی پر 03 ریسٹورنٹس آؤٹ ڈور ڈائننگ پر سیل کئے گئے۔

 

Leave A Comment

Advertisement