تازہ ترین

گردو غبار کے بادلوں نے باغوں کے شہر لاہور کی کایہ پلٹ دی،  فضائی آلودگی نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دئیے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں باغوں کا شہر 1165اے کیو آئی کے ساتھ آج پھر سرفہرست ہے۔ شہر لاہور  کی فضا بدستور آلودہ اور مضر صحت ہے جبکہ آج پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور  سر فہرست ہے۔انتظامی محکموں کی کارروائیاں بھی دھری کی دھری رہ گئیں، ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 1165 تک جا پہنچی ہے۔ ڈی ایچ اے 1696،امریکی قونصلیٹ میں شرح 1643ریکارڈ،سید مراتب علی روڈ 1165،جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 782ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ  مشرقی ہواؤں کے دباؤ کے بائث آئندہ 12گھنٹوں میں آلودگی کی شرح میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق  آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔ آئندہ روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے ،خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اوررات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے ،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے  تا ہم صبح/رات کےاوقات میں سیالکوٹ، نارووال ، گوجرانوالہ ، لاہور، شیخوپورہ،قصور،اوکاڑہ ، ساہیوال ،فیصل آباد،سرگودھا،جھنگ ،بہاولپور ،ملتان ، رحیم یار خان،ڈی جی خان اور گردونواح میں سموگ اور ہلکی دُ ھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔

 

Leave A Comment

Advertisement