تازہ ترین

لاہور میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران انتہائی خطرناک شوٹر اور اجرتی قاتل اعظم خان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔پولیس ٹیم ملزم کو ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے تھانہ کاہنہ لے جارہی تھی کہ نامعلوم ملزمان نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کے لیے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔اس دوران ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے شوٹر اعظم خان شدید زخمی ہوگیا تاہم ملزم اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ہلاک ملزم قتل، اقدام قتل، ناجائز اسلحہ جیسی خطرناک وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا، شوٹر معمولی پیسوں کے عوض شہریوں کو زخمی اور قتل کردیتا تھا۔

ڈی ایس پی کے مطابق ہلاک ملزم قتل کی وارداتیں کر کے خیبر پختونخوا فرار ہو گیا تھا، ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محموظ رہے۔ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائده اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

 

 

 

Leave A Comment

Advertisement