تازہ ترین

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو آر پی او نے ملتان ڈویژن میں امن امان کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا اور وزیرِ اعلیٰ کو ملتان ڈویژن میں امن کی صورتِ حال، عوامی و انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔دورانِ بریفنگ مریم نواز کو بتایا گیا کہ ملتان ڈویژن کی 14 تحصیلوں میں صفائی کے انتظامات کی آوٹ سورسنگ مکمل کرلی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 44 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ 229 بھٹے مسمار کیے گئے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ نے صاف ستھرے پنجاب کے لیے بہتر کارکردگی پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ملتان کو سراہا۔انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شر پسند عناصر کی سرکوبی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement