پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر ٹیپا انفورسمنٹ ونگ کی گلبرگ میں کارروائی ، پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر 26 سے زائد املاک سربمہر کردی گئیں ۔ ایل ڈی اے نے آپریشن کے دوران متعدد املاک سے غیر قانونی سائن بورڈز ہٹا دیئے۔معروف کافی سٹورز، پی ٹی سی ایل یوفون ٹیلی کام آفس، کیفے شاپ، ہوٹل، ہیئر سیلون، دی مینرز ، دی زرگالی سیلون ، گلف ائیر ، ہوٹل، فرنیچر شاپ، ریستوران،پلازہ اوردیگر شامل ہیں۔چیف انجینئر ٹیپا کی نگرانی میں آپریشن ڈائریکٹر انفورسمنٹ ٹیپا ون  نے کیا۔ ٹیپا حکام کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر پارکنگ کی جگہ پر تجاوزات بنانے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement