تازہ ترین
Latest

بورے والا میں گھر کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے باپ دو بیٹوں سمیت جھلس کر جاں بحق جبکہ بچوں کی ماں شدید زخمی ہوگئی۔ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد لاشوں اور زخمی خاتون کو تحصیل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع نے خاتون کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔ ریسکیو نے آگ پر قابو پا لیا۔خاتون بیٹے کو فیڈر پلانے کے لیے پانی گرم کر رہی تھی کہ آگ لگ گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں بچوں کا والد دانش رضا، دو سالہ ایان عباس اور 6 ماہ کا فرحان عباس شامل ہیں جبکہ بچوں کی والدہ جھلس کر شدید زخمی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement